عظیم منزل
عظیم منزل منصور آفاق میانوالی میں جہاں میرا گھر ہے اس کاگرد و نواح بہت ہی مردم خیز واقع ہوا ہے ۔ میرے گھر سے کوئی سو گز کے فاصلے پر وہ عظیم منزل ہے جس میں پانچ بڑے آدمی پیدا ہوئے ۔ امان اللہ خان ایڈوکیٹ جنہوں نے اپنے وقت کے طاقتور ترین گورنرامیر محمد خان نواب آف کالاباغ کے ساتھ مقابلہ پوری پامردی سے کیا تھا۔اسی مخالفت میں نواب امیر محمد خان نے عمران خان کے والد اکرام اللہ خان کو بھی ملازمت سے برطرف کرا دیا تھا ۔یعنی عمران بھی اسی گھرکے ایک چشم و چراغ ہیں۔حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی نے بھی اِسی گھر…