راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں
راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں منصور آفاق کبھی کبھی کچھ دانشوروں کی باتوں پر بڑی حیرانی ہوتی مگر اس وقت معاملہ سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کا ہے ۔سچ تو یہ کہ انہوں نے حکومت سے جو جنرل راحیل شریف کے حوالےسے وضاحت مانگی ہے وہ بڑی حد تک تعجب خیز ہے ۔کون نہیں جانتا کہ 39 اسلامی کی افواج میں پاکستان کی فوج بھی شامل ہے۔اگر اِس اتحادی فوج کی سربراہی بھی پاکستان فوج کے حصے میں آگئی ہے تو اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے ۔جہاں تک جنرل راحیل شریف کے آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد فوری طور پراس فورس کی کمان سنبھالنے…
کیاحکمراں کاروبار کر سکتے ہیں؟
کیاحکمراں کاروبار کر سکتے ہیں؟ منصور آفاق یہ ایک سوال آج کل بہت گردش کررہا ہے کہ کیا حکمرانوںکو کاروبار کی اجازت ہوتی ہے یا نہیں ۔دونوں طرف سے اس سلسلے میں بڑے بڑے دلائل لائے جارہے ہیں ۔ مخالفین کا کہنا ہےکہ بے شک وزیر اعظم پاکستان سرکاری خرانے سےتنخواہ نہیں لیتے لیکن آئینی اور قانونی طور پر انہیں یہ تنخواہ لینی چا ہئے ۔ چاہے وہ ایک روپیہ ہی کیوں نہ لیں تنخواہ کی مد میں ۔ وزیر اعظم کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل آئین میں درج ہے ۔ وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ تنخواہ اس لئے رکھی گئی ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد کسی…
یہ دن بھی دیکھنا تھا
یہ دن بھی دیکھنا تھا منصور آفاق یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ بھاری توپ خانہ پاک افغان سرحد پر دونوں جانب سے پہنچا دیا گیا ہے۔ بارڈر کے قر ب و جوار میں رہنے والے ہزاروں افراد جنگ کے خوف سے دوسرے علاقوں میں ہجرت کر گئے ہیں۔ دو ہزار چودہ کی واشنگٹن کی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق افغان فوج میں ایک لاکھ 69ہزار 213اہلکار شامل ہیں۔ جن میں سے چالیس ہزار لوگ فوج چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ہرسال افغان فورس کو چھوڑنے والوں کی شرح 8.5ہے۔ خدانخواستہ اگر جنگ ہو گئی تو اس وقت افغان فوج کے علاوہ دس ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔…
امریکہ بہادر ناراض ہے
امریکہ بہادر ناراض ہے منصور آفاق ’’ہور چوپو ‘‘ کا پنجابی محاورہ آکسفورڈ ڈکشنری میں نئےشامل ہونے والے امکانی الفاظ کی فہرست تک پہنچ چکا ہےلگتا ہے کہ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں جس بل کے تحت پاکستان کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والا ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اُس پر عمل درآمد ہوتے ہی یہ محاورہ باقاعدہ لغت کا حصہ بن جائے گا ۔رئوف کلاسرا سے لے کر عطاالحق قاسمی تک تقریباً سب اچھے کالموں نے اس محاورے کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔کالم نگار عجیب لوگ ہوتے ہیں ۔ ذرا سی کوئی وجہ بن جائے تولوگوں کے گرویدہ ہو جاتے ہیں ۔ابھی دون پہلے…
آخری شو کارش
آخری شو کارش منصور آفاق ایجوئر روڈ لندن کے کسی حجرے میں چراغ کی لو ہوا سے کہہ رہی ہے۔ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘۔ کلفٹن کراچی کی گہما گہمی سے لاہور بحریہ کے ایک قلعہ میں پرندے سرگوشیاں کر رہے ہیں۔ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘ سپریم کورٹ کی عمارت کی جو دیوار قومی اسمبلی کی طرف ہے۔ اُس پر بھی ہر صبح کوئی شوخ لکھ جاتا ہے۔ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘ اور پھر سارا دن ارکانِ اسمبلی اسے مٹاتے رہتے ہیں۔ آبپارہ کے نزدیک سرخ عمارت اپنے حواریوں کو بار بار ردِ فساد کا یہی میسج بھیج رہی ہے کہ ’’کہانی ختم سمجھو‘‘ باقی کہانیاں پھر کبھی اِس وقت ایجوئر روڈ کی خاموشیوں…
عطاءالحق قاسمی کےلئے مشورہ
عطاءالحق قاسمی کےلئے مشورہ منصور آفاق نواز شریف نے لوگوں کو پیپلز پارٹی سے حساب لینے کا مشورہ دیا ہے۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کوچھ ارب ڈالر سوئس بنکوں سے واپس لانے اور کرپشن سے توبہ کرنے کا راستہ دکھایا ہے۔ عمران خان یقین رکھتے ہیں کہ پاناما کیس میں جن پاکستانی اربوں ڈالر کا ذکر موجود ہے وہ اُس دولت کو ایک دن ضرور پاکستان واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مجھ سے تاریخ کے فلسفی نے کہا تھا ”تم اگر ڈاکو بنے تو تمہیں گرفتار کر کے جیل کی دیواروں تک محدود کردیا جائے گا۔ ہاں اگر پوری قوم ڈاکو بن جائے تو…
اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ؟
اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ؟ منصور آفاق بارش کا پہلا قطرہ بدلتے ہوئے موسموں کا عکاس ہوتا ہے ۔ میدان ِ جنگ میں کمان سے نکلا ہو ا پہلا تیراعلانِ جنگ سمجھا جاتا ہے ۔پہلا تاثر عموماً آخری سمجھا جاتا ہے۔نون لیگ کے معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔حکمرانوں پر کرپشن کا الزام کسی حد تک خود ان کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بھی لگا دیا ہے انہوں نے مستعفی ہوتے ہوئےکہا ہےکہ’’وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کرپشن میں ملوث ہیں ۔‘‘وزیر اعظم کے صادق و امین ہونے کے بارے میں عمران خان برسوں سےجوکہتے چلے آ رہے ہیں اس کی قانونی حیثیت نہ سہی لیکن اب عدالتی…
ڈاکٹرعمر سیف کے نام
ڈاکٹرعمر سیف کے نام منصور آفاق بے شک انٹرنیٹ نے لوگوں کو ایک نئی دنیا سے متعارف کرایا۔نئی نئی دریافتوں اور ایجادات سے ہمکنار کیا لیکن اس کے ساتھ بالکل نئے طرز کے خوفناک جرائم نے بھی جنم لیا۔سائبر کرائم شروع ہوئے جوسائبر جنگوں تک پہنچ گئے۔ گزشتہ دہائی میں سائبر حملوں کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر رہیں۔ 2007ءمیں یورپی ملک اسٹونیا کے سسٹمز تباہ کر دئیے گئے۔ چین، امریکہ، جارج میں بڑے پیمانے پر منظم سائبر حملے ہوئے۔ 2010 ءمیں ایک وائرس اسٹکس نیٹ سامنے آیا جس نے ایران کے نیوکلیئرپروگرام کو کافی بڑا نقصان پہنچایا۔ ان سائبر حملوں میں نہ تو کینیڈا اور امریکہ کے محکمہ ہائے…
قانون سے لمبے ہاتھ
قانون سے لمبے ہاتھ میں ابھی تھوڑی دیر پہلے نماز تراویح کے بعد کچھ نمازیوں کے ساتھ گپ شپ کیلئے مسجد میں کھڑا ہوگیا تھا۔یہ برطانیہ کی ایک مسجد تھی مگر ہر شخص کی گفتگو کا موضوع پاکستان تھا ۔اور سب کا روئے سخن میری طرف تھا ۔چھ آدمیوں کی بارہ آنکھیں میرے چہرے پر اپنے دل کا احوال لکھ رہی تھیں ۔مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میں مرکزِ نگاہ روزنامہ جنگ کے کالم کی وجہ سے بنا ہوا ہوں ۔پہلا آدمی گویا ہوا ”منصور بھائی !پاکستان میں قانون شکنوں کے ہاتھ قانون سے زیادہ لمبے ہوگئے ہیں ۔ کبھی کسی ملک میں چیف جسٹس کا بیٹا بھی اغواہوا۔پتہ ہے…