عمران خان کی غلط فہمی
عمران خان کی غلط فہمی منصور آفاق بارہ جنوری2015 کو عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔دو فروری2015 کویعنی تقریبااٹھارہ بیس دن کے بعدہمارے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرمایاکہ ’’عمران خان کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے کا مطالبہ غیرقانونی ہے ‘‘مطالبے کے بارے میں لگتا ہے خاصی تحقیق کی گئی ہے ۔کئی قانونی ماہرین سے مشورے کئے گئے ہیں تب ہی تو اتنے دن لگ گئے ۔وگرنہ عمران خان کو جواب تو دوسرے دن ہی دیا جاسکتا تھا۔ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ 2 فروری کوعمران خان نے چیف الیکشن کمشنر…
آئو صلح کرلیں
آئو صلح کرلیں کشمیر کے لئے ہونے والی ایک جنگ جو پچھلے ساٹھ برس سے مسلسل زمینی اور ذہنی محاذوں پر لڑی جارہی ہے ۔جس میں فتح کے جشن بھی ہیں اور شکست کے آنسو بھی۔ ’’چھمب جوڑیوں‘‘ کی فتح بھی ہے اور’’ رن کچھ ‘‘کا معرکہ بھی ۔چھ ستمبر کی صبح بھی ہے سترہ دسمبر کی شام بھی ۔ سقوط ِ ڈھاکہ کی دردبھری رات بھی ہے اورکارگل کے شہیدوں کاپُرسعادت لہو بھی ۔ بیانوے ہزارفوجیوں کے ماتھوں پر قیدیوں کے لکھے ہوئے نمبر بھی ہیں اور شملہ کی میزوں پر تحریر ہونے والا عہدنامہ بھی۔ غربت کے اندھے کنویں میں گرتی ہوئی دونوں طرف کے عوام بھی ہیں…
لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں
لڑکھڑاتی ہوئی زبانیں منصورآفاق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا’’وزیراعظم آزاد کشمیر نے رات گئے لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں مجھ سے سخت باتیں کی ‘‘انہوں نے اِس غلط فہمی کا بھی اظہار کیاکہ میں سمجھاتھا شاید تھکاوٹ کی وجہ سے زبان لڑکھڑا رہی ہے ۔زبان لڑکھڑانے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں بقول احسان شاہد طبیعت خرابے پہ آئی تو سچ کہہ دیا نشے میں زباں لڑکھڑائی تو سچ کہہ دیا مگر میری نظرمیں سلگتا ہوا سوال یہ ہے کہ اِس خرابے کا ذمہ دار کون ہے۔پیپلز پارٹی کے جیالے کا خون کس کی گردن پر جما ہوا ہے ۔الزامات کی آگ تو دونوں طرف برابر لگی ہوئی ہے ۔کچھ…
23مارچ کا پاکستان
23مارچ کا پاکستان منصورآفاق آج یوم پاکستان ہے ۔ یعنی23 مارچ ہے. وہ دن ہے جب لاہور کے منٹو پارک میں مسلمانوں نے اپنی علیحدہ مملکت کے قیام کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔یہی دن تھا جس نے دو قومی نظریہ کو اپنی پوری آب و تاب سے برِ صغیر کے آسمان پر ثبت کردیاتھا۔لوگ کہتے ہیں پاکستان اسی دن کی بدولت وجود میں آیامگر میں سمجھتا ہوں کہ اس دن کی بدولت ہندوئوں کوایک ہزار سال کے بعد آزادی نصیب ہوئی تھی۔پاکستان تو اُس دن وجود میں آگیا تھا جب عربستان سے آنے والے پہلے شخص کے نقشِ پااس زمین پربنے تھے۔جب اس زمین پر پہلی مسجد تعمیرہوئی تھی…
عمران خان کی تقریر
عمران خان کی تقریر منصور آفاق پھرانرجی کی قلت آسیب کی طرح پھیل رہی ہے ۔قصبوں میں تاریکی کاجن پھرآگیا ہے۔چھوٹے شہروں میں شام ڈھلے رات ہونے لگی ہے۔ گائوں میں لوڈ شیڈنگ کا وحشی دورانیہ خطرے کے نشان سے بڑھ گیا ہے۔چودہ چودہ گھنٹے بجلی نہ ہونے کا عمل معمول کی طرف رواں دواںہے۔فیکٹریاں خاموش ہیں۔مزدوروں کو کام نہیں مل رہا۔فیصل آباد میںاحتجاج کرنے والےتاجروں کے نصیب میں صرف لاٹھی چارج لکھا گیا ہے ۔مہنگائی کی شدت گرمی کے درجہ حرارت کی طرح بلندیوں کو چھورہی ہے ۔لوگوں کی قوتِ خرید میںکچھ اورکمی واقع ہوئی ہے۔غریب ، غریب تر ہورہا ہے ۔ اور پوری حکومت پاناما کے چاک رفو…
مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ
مدرسہ حقانیہ کے تیس کروڑ منصور آفاق مجھ سےعمران خان کے ایک دوست اور ملک کےاہم ترین کالم نگار نے کہا’’افواج پاکستان نے گانا بنایا ‘ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے. پختونخوا حکومت نے لبیک کہا اور 30 کروڑ دارالعلوم حقانیہ کے لئے مختص کر دئیے۔مولانا سمیع الحق کی خیر ہو ۔سوچتا ہوں اس رقم سے اب کتنے اور طالبان ِ اسلام تیار ہونگے ۔ایک طالب پر ایک لاکھ خرچ کیا جائے تو ہماری قسمت میں زیادہ نہیں صرف تین ہزار طالبانِ اسلام آئیں گے ۔عمران خان نے اسلام کی جو یہ خدمت کی ہےاسے یقینا ً ہماری آنے والی نسلیں آسمان کی چھاتی پر اپنے لہو سے لکھیں…
یکم نومبر سے دو نومبر تک
یکم نومبر سے دو نومبر تک منصور آفاق دفاعِ پاکستان کونسل کے ایک وفد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہوں نے مذہبی شخصیات کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بحال کرنے کے حکم جاری کردئیے ہیں۔یہ تمام پاسپورٹ اور شناختی کارڈ شدت پسندوںکی حمایت کرنے کی بنا پر منسوخ کئے گئے تھے ۔وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والے وفد میںکالعدم مذہبی جماعت اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی شامل تھے۔ جن پر ایک طویل عرصے سے اسلام آباد میں داخل ہونے پر پابندی ہے ۔اُس وفد میں حرکت المجاہدین کے بانی اور جہادی رہنما فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھےجن…
تلاشی
تلاشی منصور آفاق وہ لوگ جو تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے تاریخ انہیں ٹشو پیپر کی طرح کسی ڈسٹ بن میں پھینک دیتی ہے۔ جن لوگوں نے صرف ’’تلاشی‘‘ کے مطالبہ پروفاق اور جمہوریت دونوں دائو پر لگا دئیے ہیں۔ ایسے خشک دماغوں پر اہلِ شہر سنگ باری نہ کریں تو کیا کریں۔ اقتدار بچانے کے لئے پنجابیوں اور پٹھانوں میں جو جہنم کے بیج بکھیرنے لگے ہیں میں اُن کےلئے ہدایت کی دعا کے سوا اور کیا کرسکتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ وہ اِس دعا کو بددعا قرار دیتے ہوئے بربادیوں کی شاہراہوں پرلمبی لمبی گاڑیوں سے سائلنسر نکال نکال کر انہیں دوڑاتے رہیں گے۔ میرا…
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا منصور آفاق اُس روز شہباز شریف اپنے زورِ خطابت کی بلندیوں پر تھے انہوں نے لاہور کےلئے مجوزہ میٹرو بس کے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ نئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنانابھی ضروری ہےلیکن اگر سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ان تک پہنچ ہی نہ پائیں تو پھر یہ ادارے کس کام کے ۔ خادمِ پنجاب نے اپنے مخالفین کیلئے اس روزکچھ سخت الفاظ استعمال کرنا مناسب سمجھا ۔ ان کی سختی سے ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ آج لاہور کے شہری بلا مبالغہ ٹریفک کے اژدھام ، بد انتظامی اور…
پل لرز رہا ہے
پل لرز رہا ہے منصور آفاق پاکستان پیپلز پارٹی ایک شاندار ماضی رکھتی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادتوں نے اس پارٹی کو لازوال بنا دیا مگر آصف علی زرداری کے گزشتہ پانچ سالہ دورِ اقتدار کے سبب یہ پارٹی مسلسل زوال پذیر چلی آرہی ہے۔ بلاول بھٹو نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی اورکسی حد تک اس کے بے حال حال میں امید کی ایک شمع روشن ہوئی ۔پیپلز پارٹی کےوہ ورکر جو مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے تھے ان کی آنکھوں میں چمک سی آئی ۔پھر جب آصف علی زرداری پس ِ پشت پرچلے گئے تو کارکن خوشی سے…