جنابِ راحیل شریف!
جنابِ راحیل شریف! ایک دہشت گردی وہ ہے جس کی آخری بجھتی ہوئی کچھ سطریں پرسوں پشاور کے بیس کیمپ میں لکھی گئیں مگرایک دہشت گردی اس سے بھی سفاک تر ہے جس کی داستان پاکستان میں سالہا سال سے لکھی جارہی ہے۔ شہیدوں کے سینوں پر گولیوں کے گلاب کھلتے تو نظر آتے ہیں مگراِس دہشت گردی کا شکار ہونیوالے چونکہ قسطوں میں مرتے ہیں۔ اسلئے ان کی موت کے تکلیف دہ مناظر آنکھوں سے اوجھل رہتے ہیں۔ یہ قسطوں میں مرنے والے کون ہیں۔ کتنی تعداد میں ہیں۔ کہاں رہتے ہیں۔یہ کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ آیئے آپ سے ان کا تعارف کرائوں۔ یہ علائو الدین ہے۔…