• چاہِ یوسف سے صدا . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    چاہِ یوسف سے صدا

    چاہِ یوسف سے صدا یہ اس دور کی بات ہے جب یوسف رضا گیلانی جیل میں ہوا کرتے تھے۔انہی دنوں میری شاعری کا مجموعہ ”نیند کی نوٹ بک“ شائع ہوا تھا میں اس کی تقریب ِ رونمائی میں شرکت کیلئے برطانیہ سے لاہورآیا تھا۔ تقریب کا اہتمام عطاء الحق قاسمی نے کیا تھا۔ احمد ندیم قاسمی نے صدارت فرمائی تھی اور احمد فراز اور ڈاکٹر سلیم اختر جیسے لوگوں نے کتاب کے حوالے سے مضامین پڑھے تھے وہ لمحے میری زندگی میں ایک یادگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریب کے بعد احمد فراز نے مجھے اسلام آباد آنے کو کہا تو میں نے اس شرط پر ان کی دعوت قبول…