ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ
ایک دن قلم کی روشنی کے ساتھ منصور آفاق ایک شخص جسے جواب دینے کا فریضہ سونپ دیا گیا تھا اسے برطانیہ کے گلی کوچوں میں سلگتے ہوئے سوالوں نے گھیرلیا۔اس نے جس طرف دیکھا سوال ہی سوال تھے۔یہی کہ دھیرے دھیرے آگے بڑھتی ہوئی زندگی کا نام ہی پاکستان کیوںہے۔وہاں وقت کیوں پتھرایاہواہے۔زمین و آسماں کی گردشیں کیوں رکی ہوئی ہیں۔موسموں کے دریاکس لئے جمے ہوئے ہیں۔بصارتوں میں کس نے سلائیاں پھیردی ہیں ۔ سماعتوں میں کس نے سیسہ بھردیاہے۔آوازوں میں کیوں سناٹے گونج رہے ہیں ۔ تعبیروں سے محروم خوابوں کے ہجوم کس لئے آنکھوں سے چپک کر رہ گئے ہیں ۔پاکستان کیوں مردہ منظروں کی ایک فلم…