عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی
عوامی اقتدار کا نیا مرکز ، میانوالی بے شک اس وقت پاکستان تبدیلی کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔ لوگ اہل زر اور اہل شر کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔گیارہ ستمبر کی طرح گیارہ مئی کا دن بھی سرمایہ دارانہ نظام کیلئے ایک یادگار دن بننے والا ہے۔الیکشن کے ایسے نتائج سامنے آنے والے ہیں کہ زر اور شر سکتے کے عالم میں آجائیں گے اور تجزیہ نگار ششدر رہ جائیں گے۔ ویسے شہباز شریف کو کچھ کچھ اندازہ ہوچکا ہے انہیں اپنی فلم فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کیاعجیب بات ہے کہ پچھلے پانچ سال سے خود زرداری کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے…