• جاوید ہاشمی کے نام . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    جاوید ہاشمی کے نام

    جاوید ہاشمی کے نام انقلاب ِ اقبال کی وعیدیں سنانے والے شہباز شریف نے کہا ہے ”یہ اقبال کا پاکستان نہیں یہاں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے“۔جی ہاں یہ علامہ اقبال کانہیں، شریف خاندان کا، زرداریوں کا ،چوہدریوں کا اور جرنیلوں کا پاکستان ہے ۔ اقبال کا پاکستان تو اُس شاہین کی سرزمین تھی جس کی فطرت میں ذخیرہ اندوزی ہے ہی نہیں ۔جسے جاتی عمرہ اور سرے محل تو کجازمین پرکارِ آشیاں بندی بھی چوہوں کا کام لگتاہے جس کا نشیمن وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے گنبد نہیں سیاچن کے برف پوش پہاڑوں کی چوٹیاں ہیںجو آخری سانس تک عالمی بنکوں کے مردار بدن سے زندگی کی خیرات نہیں…