عمران خان کے لئے ایک مشورہ
عمران خان کے لئے ایک مشورہ میں نے جب شعور کے شہر میں قدم رکھاتو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی۔ مجھے اتنا یاد ہے کہ ہمارے گھر کے قریب ایک ڈپوتھا جہاں سے کارڈدکھاکر آٹا اور چینی ملتے تھے۔وہاں اکثر قطار لگی ہوئی ہوتی تھی مگر لوگ کہتے تھے کہ حالات ایوب خان کے دور ِ حکومت سے بہترہیں جب حبیب جالب کہاکرتے تھے بیس روپیے من آٹا۔ اور اس پربھی ہے سناٹا۔ صدر ایوب زندہ۔پھر اس حکومت کے خلاف جلسے جلوس ہونے لگے ۔لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیل میں ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ایک رات پولیس والوں نے ہمارے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا…