اچھا مستقبل قربانی مانگتا ہے
اچھا مستقبل قربانی مانگتا ہے دانشوروں کی کئی اقسام ہوتی ہیں کچھ گاؤ زبانی دانشور ہوتے ہیں ان کاتعلق خمیرہ گاؤزبان سے کم اور زبان دانی سے زیادہ ہوتا ہے یعنی گفتگو کے بڑے لذیذ ہوتے ہیں ۔زبان کی ایک ایک حرکت جانتے ہوتے ہیں یعنی مخارج الحروف کے علم پر پوری دسترس رکھتے ہیں ۔لفظوں کے پیج و خم سے نئے نئے مفاہیم نکالنے کا فن انہیں آتا ہے ۔منطق کے اسرار و رموز سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔پنجابی روزمرہ کے مطابق ان کی زبان قینچی کی طرح چلتی ہے ۔بیمار کوصحت مند اورصحت مند کوبیمار ثابت کرنا ان کے دائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے ۔کچھ زعفرانی دانشور…