• 2025 کے کچھ مناظر ۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    2025 کے کچھ مناظر

    2025 کے کچھ مناظر جنوری 2025 ء ایک اعلیٰ عدالت میں ایک اہم فیصلہ سنایا جارہا ہے۔ بے شمار ٹی وی کیمروں نے چیف جسٹس کا کلوزاپ بنارکھا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اپنا مختصر فیصلہ پڑھنا شروع کرتے ہیں سٹل کیمروں کی بیم لائٹس کی تیز چمک آنکھوں کو چندھیانے لگتی ہیں۔ ”جنرل ضیاء الحق“ کو 1977ء میں مارشل لگانے پر سزائے موت سنائی جاتی ہے اور سپریم کورٹ کے ان تمام جج صاحبان کو عمر قید کی سزادی جاتی ہے۔ جنہوں نے نظریہ ضرورت کے تحت اسے قانونی تحفظ فراہم کیا تھا۔ کیونکہ پاکستانی آئین میں نظریہء ضرورت نام کی کوئی شق نہ کبھی پہلے موجود تھی اور…