23مارچ کا پاکستان
23مارچ کا پاکستان منصورآفاق آج یوم پاکستان ہے ۔ یعنی23 مارچ ہے. وہ دن ہے جب لاہور کے منٹو پارک میں مسلمانوں نے اپنی علیحدہ مملکت کے قیام کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔یہی دن تھا جس نے دو قومی نظریہ کو اپنی پوری آب و تاب سے برِ صغیر کے آسمان پر ثبت کردیاتھا۔لوگ کہتے ہیں پاکستان اسی دن کی بدولت وجود میں آیامگر میں سمجھتا ہوں کہ اس دن کی بدولت ہندوئوں کوایک ہزار سال کے بعد آزادی نصیب ہوئی تھی۔پاکستان تو اُس دن وجود میں آگیا تھا جب عربستان سے آنے والے پہلے شخص کے نقشِ پااس زمین پربنے تھے۔جب اس زمین پر پہلی مسجد تعمیرہوئی تھی…