ایک پرندے سے مکالمہ
ایک پرندے سے مکالمہ وزیرداخلہ کو رینجرز کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے پیچھے جانے سے روک دیا۔ شہبازوں سے ممولے لڑا دئیے گئے۔ ریاست کے اندر ریاست کا الزام انگریز آقائوں تک شکایت پہنچانے کے لئے انگریزی زبان میں لگایا گیا۔ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سزا یافتہ شخص کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی پارٹی پر حکومت کرنے کا آئینی حق دے دیا گیا۔ دیانت داری اور بددیانتی ایک ہی پلڑے میں رکھ دی گئیں۔ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ نے اپنے گاڈ فادر کی قوتِ اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے آئین کے چہرے پر سیاہی تھوپ دی۔ حیف صد حیف کہ…
کالی بلیاں
کالی بلیاں یوسف رضا گیلانی نے ایک اخباری خبرمیں ارشاد فرمایا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادری اندھیرے میں بلی تلاش کر رہے ہیں۔ حیرت ہے ابھی تک یوسف رضاگیلانی یہی سمجھ رہے ہیں کہ باہر اندھیرا ہے اور کالی بلی کسی کو دکھائی نہیں دے رہی۔ پتہ نہیں انہوں نے کیسی عینک لگا رکھی ہے کہ اتنا کچھ ہوجانے کے باوجود بھی انہیں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے اجالے دکھائی نہیں دے پائے۔ حضور! عینک اتارئیے، زمانہ بدل چکا ہے کرپشن کرنے والی کالی بلی مسلسل میڈیا کے کیمروں کی زد میں ہے جن کی الیکٹرانک لہریں سیدھی عدالت گاہوں میں پہنچ رہی ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری تو اس…
یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام
یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایک شام منصور آفاق سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو رولز آف بزنس پر عمل در آمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق کی اپیل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔نا درا نے بھی خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کی تصدیق شدہ سمری سپریم کورٹ میں بھجوا دی ہے۔یعنی اس کا فیصلہ ہونے کو ہے۔ توقع تھی کہ عدالت کا فیصلہ آتے آتے پانچ سال پورے ہوجائیں گے مگرکام ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی قصاص تحریک کا آغاز کردیاہے۔ شیخ رشید نے بھی احتجاجی جلسے شروع کردئیے ہیں۔پائی پائی کاحساب لینے کے نعرے…
بلائنڈ سپاٹ
بلائنڈ سپاٹ عطاالحق قاسمی نے اپنے کالم میں آنکھ کےپلائنڈ سپاٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’اگر سامنے سے آنے والی بلاآنکھوں سے اوجھل ہوجائے تو حادثوں پر حیرت نہیں ہونی چاہئے ۔۱۹۷۱میں ہمارا ساتھ یہی ہوااور اب ایک دفعہ پھر یہ کہانی دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘‘۔اگرچہ میرے دل میں ان کے بے پناہ احترام ہے مگر میں ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پھر تاریخ کودھرایا جارہاہے ۔مرشدی سے عرض ہے کہ بلائنڈ سپاٹ کئی طرح ہوتے ہیں ۔مثال کے طور پر نفسیاتی بلائنڈ سپاٹ ، جذباتی بلائنڈ سپاٹ، تعصابی بلائنڈ سپاٹ، دماغی بلائنڈ سپاٹ ،گفت و شیند کے بلا ئنڈ سپاٹ…