ہیر رانجھا ڈے
ہیر رانجھا ڈے منصورآف آج چودہ فروری ہے اور یار لوگ ویلنٹائن ڈے منانے کی ڈٹ کر مخالفت کر رہے ہیں۔کئی کیدو ڈنڈے اٹھائے گلیوں میں پھر رہے ہیں کہ کہیں کوئی ہیر یا رانجھا نظر آئے تو اس کی اچھی طرح پذیرائی کی جائے ۔ کئی حکومتی کھیڑوں نے تو باقاعدہ پابندیوں کے اشتہار علاقائی کیبلز پر آن ایئر کرادئیے ہیں ۔سو کئی شہروں کی گلیوں میںرانجھے بھیس بدل بدل کر پھر رہے ہیں کہ کہیں کھیڑوں یعنی پولیس والوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں مگر زیادہ تر علاقوں میںاِس دن کی بہاریں پوری آب و تاب پر ہیں۔ یار لوگوں کے غصے کا سبب صرف اتنا ہے کہ…