• نواز شریف کے بعد پاکستان . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    نواز شریف کے بعد پاکستان

    نواز شریف کے بعد پاکستان منصور آفاق ابھی تھوڑی دیر پہلے میں مانچسٹر کے پاکستان کمیونٹی کے سینٹر ہال میں بیٹھا ہوا تھا۔سامنے دو تین سو لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ جن کے چہروں پر ہی نہیں دلوں پر بھی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھا ہوا تھا۔ اچھے اچھے سلوگن والے بینر دیواروں پر آویزاں تھے ۔یہ سب وہی لوگ تھے جنہوں نے دامن کی دھجیاں سنبھال رکھی تھیں کہ اگست آیا تو جھنڈیاں بنائیں گے۔ وہ جھنڈیاں ہال میں لہرا رہی تھیں۔ شاید دیارِ غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان سے اس لئے بھی بہت زیادہ محبت ہے کہ ان کے اندر سے اِس بات کا دکھ نہیں جاتا ہے کہ…