ضرب ِعضب سے گند ھا را آرٹ تک
ضرب ِعضب سے گند ھا را آرٹ تک منصورآفاق پاکستان میں سینما کو زوال آیا ۔ تھیٹر بند ہوئے۔ آرٹس سینٹرز نظرانداز کئے گئے۔حکومت کی طرف سے آرٹ کی سرپرستی ختم ہوئی توتنگ نظری کو فروغ ملا۔شدت پسندی کے الائو روشن ہوئے۔معاشرے میں تشدد کا رجحان درآیااور ملک رفتہ رفتہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آتا گیا۔خودکش دھماکوں اور بے رحم فساد وںکے شعلے جب اپنے آخر پہنچے تو قدرت نے پاکستان میںجنرل راحیل شریف بھیج دیا۔ہاری ہوئی انسانیت کے دل میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن نے امید کی شمع فروزاں کردی۔مگر میں سوچتا تھا کہ جسم سے کینسر زدہ حصہ تو کاٹ دیا گیا ہے مگر ابھی تک…