• میرا آخری ہیرو . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    میرا آخری ہیرو

    میرا آخری ہیرو واقعی کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی۔میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان کا احترام کروں مگر انہوں نے ہمیشہ ایسی کوئی نہ کوئی بات ضرور کہی کہ دل پھراس وسوسے میں پڑ جانے لگتا ہے کہ کہیں ان کے متعلق ڈاکٹر مبارک ثمر مند نے ٹھیک ہی تو نہیں کہا تھاکہ ایٹم بم بنانے میں ڈاکٹر قدیر خان کے کردارکی کوئی اہمیت نہیں ۔سابق صدر پرویز مشرف کے بھی ان کے بارے میں اچھے خیالات نہیں تھے اور بھی بہت سے احباب بہت سی باتیں کرتے ہیں مگر قحط الرجال کی ماری ہوئی پاکستانی قوم کیلئے یہ ہیرو بھی غنیمت ہے ۔…

  • ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعظم عمران خان. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعظم عمران خان

    ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعظم عمران خان سوال یہ ہے کہ چودہ اگست دوہزار چودہ کی صبح کیسی تبدیلیوں کے ساتھ نمودار ہوگی۔14 اگست،یہ وہ دن ہے جب دنیا میں ایک نئی قوم کی تخلیق ہوئی تھی۔جب وقت صدیوں کرب کے دوزخ میں تڑپ تڑپ اٹھا تھا، تب جا کر کہیں یہ ساعتِ پُرنور و ضیاء بخش نمودار ہوئی تھی جو ایک نئے عہد کی تمہید بنی۔نیا عہد،مگر کس کا۔چند حاکموں کا یا مظلوم عوام کا….. ہر سال جب چودہ اگست آتا ہے بڑی بڑی تقریبات ہوتی ہیں، نئے نئے نغمے لکھے اور گائے جاتے ہیں، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، پرچم لہرائے جاتے ہیں مگر عمران خان نے کہا ہے اس…

  • ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی

    ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی ایک بات میری سمجھ میں آرہی کہ حکومتی حلقے ایک طرف اس بات کا شور کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت سے ڈیل کر لی ہے۔تین ارب روپے لے لئے ہیں۔دوسری طرف عمران خان کے ساتھ انہیں بھی دہشت گرد قراردے کر ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں بلکہ اشتہاری قرار دے دیا گیاہے۔صرف یہی نہیں حکومت نے تو ان کے خلاف اپنی پراپیگنڈہ مہم بھی تیز تر کردی ہے۔ایک اطلاع کے مطابق نون لیگ کے میڈیا کو قیادت کی طرف سے باقاعدہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔پتہ…