کرپشن کی زنجیر
کرپشن کی زنجیر منصورآفاق رینجرز کے اختیارات کا تنازع عجیب وغریب حد تک حیرت انگیز ہے ۔انہیںچوروں ،ڈاکوئوں اور لٹیروں کے خلاف کارروائی کرنے کااختیار نہیں دیا گیا۔البتہ وہ بھتہ خوروں ، اغواکاروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔اِس اعلان کے بعد کئی سوال ذہن میں اٹھے ۔میں سوچنے لگا کہ کیارینجرزاب ایسے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرسکے گی جو دفتروں میں بیٹھ کربشکل رشوت بھتہ وصول کر رہے ہیں ۔کیا رینجرز والےایسے اغواکاروں کو پکڑ سکیں گے جنہوں نے آدھے کراچی کی مغوی زمینیں حبس بے جا میں رکھی ہوئی ہیں ۔کیا وہ ایسے ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کرسکیں گے جوانصاف کے ماتھے میں…