ادھی لعنت دنیا تائیں
ادھی لعنت دنیا تائیں چینی صدر سے بلاول بھٹوکی ملاقات کی خبرپڑھی تو صدراوباما اور وزیر اعظم نواز شریف ملاقات یاد آگئی۔حکمرانوں کے رویے ملکوں کی پالیسیوں کے عکاس ہوتے ہیں پھرذہن میں پیر اعجاز لہراگئے ۔کئی سال پرانی بات ہے۔میں اور مظہر برلاس ایک رات ایک عالم دین دوست کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے۔راستے میں خاصی دیر پیر صاحب کا ذکر ِ خیر رہا۔مظہر برلاس نے بتایا کہ آج کل وہ صدر ہائوس چھوڑ کر گوجرانوالہ اپنے گھر گئے ہوئے ہیںہماری باتیں سن کر ہمارے دوست نے ضد کی کہ ان سے مل کرہی لاہور جائیں گے۔ہم موٹروے سے ا تر آئے، گوجرانوالہ پہنچے تو صبح…