ضربِ عضب کا دائرہ
ضربِ عضب کا دائرہ منصورآفاق کیا کہوں ظالم پاناما لیکس والوں کو ۔ہمارے اچھے صحت مند وزیر اعظم کو علیل کردیا ۔اللہ کا شکر ہے اب طبیعت بہتر ہے ۔اُدھر ڈاکٹر عاصم نے بھی کسی بنانا لیکس کا نعرہ بلند کر دیاہے ۔مجھے سابق صدر آصف زرداری کی صحت بھی خراب ہوتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہے ۔وہ بیچارے پہلے ہی علاج کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں ۔کہتے ہیں کہ مریض کیلئے ڈاکٹرزکا مشورہ نظر انداز کرنا اچھا نہیں ہوتا مگروزیر اعظم نواز شریف کو کوئی کیا کہہ سکتا ہے۔وہ وزیر اعظم ہیں ان کے جی میں آئے تو کسی کی سنیں ،جی میں نہ آئے تو چاہے اپنی…