بچوں کے لہو سے لتھڑا ہوا دسمبر
بچوں کے لہو سے لتھڑا ہوا دسمبر منصورآفاق دسمبر کی یخ بستہ دھوپ ہمیں موت کی تلخی دے گئی۔آج کے دن یعنی سولہ دسمبر کوتاریخ انسانی کا دوسرا بڑابچوں کے قتل کا سفاک واقعہ پشاور کے ایک اسکول میں لکھا گیا۔یعنی یہ بھی کوئی فرعون کی نسل کے لوگ تھے ۔دسمبر کا مہینہ ہم پر ہمیشہ بہت بھاری رہا ہے ۔اسی مہینے دشمنوں نے پاکستان کو دو لخت کیا تھا۔اسی مہینے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تھی ۔یعنی زندگی کی نوید دینے والی ساعتیں اسی ماہ میں قتل کی گئیں۔اسی مہینے اس ٹہنی کو کاٹ دیا گیا جس پر پھول کھلنے والے تھے، اسی مہینے ہمیشہ درختوں کے…