ایک سو بیس جمع تین سو
ایک سو بیس جمع تین سو ایک سو بیس وہ حلقہ ہےجہاں سے ذوالفقار علی بھٹو ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ کہتے ہیں جنرل جیلانی نے نواز شریف کومشورہ دیا تھا کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے بہت اثرات ہیں اس لئے انہیں حلقہ میں بھرپور کام کرنا چاہئے۔ اور پھر 1985ء کے غیر جماعتی انتخاب میں نواز شریف نے اس حلقہ کو اپنی مٹھی میں سمیٹ لیا ۔پچاسی سے لے کر آج تک یہ حلقہ نون لیگ کے ایک گڑھ کی حیثیت سے سیاسی افق پر جگمگا تا چلا آ رہا ہے ۔حتیٰ کہ مشرف دور میں جب نون لیگ زوال کی آخری حد کو چھورہی تھی…