سالزبرگ میں پاکستان زندہ باد
سالزبرگ میں پاکستان زندہ باد منصورآفاق اہل ِ پاکستان !مبارک باد۔گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ اسی سال ایرانی گیس پاکستانی گھروں اور فیکٹریوں میں پہنچ جائے گی ۔نواز شریف اور راحیل شریف ریاض اور تہران کے درمیان خیر کی راہداری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔محبت کی سڑک تعمیرہونے والی ہے۔یقینا اس راہداری کے اثرات دمشق پر بھی مرتب ہونگے ۔میں اہل ِ دمشق کے چہروں پر اداسیاں دیکھ دیکھ کر ابھی اندر سے باہر نکلا ہوں ۔ ہرطرف سفید کاٹن کی طرح برف بچھی ہوئی ہے ۔دور ایک اکیلاگہر اسیاہ پرندہ پھڑپھڑاکر اپنے پر جھاڑ رہا ہے۔ کسی مسلمان مہاجرکی طرح۔ لٹھے کی چادرپرایک اکیلا…