اصل میں دونوں ایک ہیں
اصل میں دونوں ایک ہیں منصور آفاق دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کتنی سنجیدہ ہے یہ دیکھ کر میں ششدر رہ گیا ۔دہشت گردی کی جنگ میںساٹھ ستر ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اور یہ خبرچاروں طرف پھیلی ہوئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے لئے حکومت سے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی رقم مانگی گئی ہے اور حکومت نے کمال فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس کروڑ نوے لاکھ روپے کی خطیربمعنی حقیر رقم فراہم کر دی ۔یقیناًدہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کو امن کا نوبل پرائز ملنا چاہئے ۔اتنی بڑی رقم ۔بس اِس سے چار گنا زیادہ…