• پاناما کا فیصلہ ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    پاناما کا فیصلہ

    پاناما کا فیصلہ منصور آفاق اس وقت پاناما کا شور پڑا ہوا ہے۔ لوگ پوچھتے پھرتے ہیں کہ کیا پھر ایک اورسوال ہماری تاریخ کے ماتھے پرسج جائے گا۔ ہم کتنی بدقسمت قوم ہیں کہ ہمارے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اپنی تاریخ کو درست کر سکیں۔ اپنی نسلوں کو بتا سکیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کا ذمہ دار کون ہے۔ کس طرح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کوئٹہ سے کراچی جاتی ہوئی سڑک پر ایک ٹوٹی ہوئی ایمبولینس میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بقول محترمہ فاطمہ جناح ’’ایمبولینس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جس سے مکھیاں بے ہوش قائداعظم کے کھلے ہوئے…