لندن کی گہماگہمی
لندن کی گہماگہمی منصورآفاق اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے لندن گئے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدروزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے ۔میرے نزدیک دونوں صاحبان کے اعلان درست نہیں ہیں۔سچ یہی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے چیک اپ کیلئے برطانیہ گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی وجہ اور بھی ہے جس کی کسی کو ہوا بھی نہیں لگ سکی ۔ قصہ یہ ہے کہ پچھلے چند برسوں کے اندر امریکہ اور یورپ میں دولت کے حوالے سے جو قانون سازیاں ہوئی ہیںان سے مسائل خاصے گمبھیر ہوگئے ہیں۔اب یورپ…
ضربِ عضب کا دائرہ
ضربِ عضب کا دائرہ منصورآفاق کیا کہوں ظالم پاناما لیکس والوں کو ۔ہمارے اچھے صحت مند وزیر اعظم کو علیل کردیا ۔اللہ کا شکر ہے اب طبیعت بہتر ہے ۔اُدھر ڈاکٹر عاصم نے بھی کسی بنانا لیکس کا نعرہ بلند کر دیاہے ۔مجھے سابق صدر آصف زرداری کی صحت بھی خراب ہوتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہے ۔وہ بیچارے پہلے ہی علاج کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں ۔کہتے ہیں کہ مریض کیلئے ڈاکٹرزکا مشورہ نظر انداز کرنا اچھا نہیں ہوتا مگروزیر اعظم نواز شریف کو کوئی کیا کہہ سکتا ہے۔وہ وزیر اعظم ہیں ان کے جی میں آئے تو کسی کی سنیں ،جی میں نہ آئے تو چاہے اپنی…
ادھوری نہیں پوری خبریں
ادھوری نہیں پوری خبریں منصورآفاق امریکہ نے ایف سولہ طیاروں کیلئے ستر کروڑ ڈالر پیشگی ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے پاکستان کی امدادبھی روک دی ہے(یقینا امریکہ کی نظر پاناما کی آف شور کمپنیوں میں پڑے ہوئے پاکستانیوں کے اربوں ڈالرز پر ہے۔) نیب نے پاناما لیکس پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ ایف بی آر نے بھی ہاتھ اٹھا لئے ہیں۔ (اخبارات میں بے گناہی کے اشتہارات کا کوئی فائدہ تو ہونا تھا) وزیر اعظم نواز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔(سننے میں آیا ہے کہ دالیں سپلائی کرنے والے تاجر کا تعلق تحریک…
پاناما لیکس فرینڈ شپ
پاناما لیکس فرینڈ شپ منصور آفاق آئی ایس پی آر کی پریس ریلیزپڑھ کر ایک دوست نے بڑی حیرت سے کہا کہ’’ کومب تو کنگھی کو کہتے ہیں۔یہ کنگھی کرنے کاکیا آپریشن ہوا ‘‘میں ہنس پڑا اور میں نے کہا ’’ سروں میںجوئیں جب بڑھ جاتی ہیں۔بالوں میں لیکھوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں تو پھرانہیں ڈھونڈنے کیلئے باریک کنگھیوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔گھوڑے کی جلد پر جو کھریراپھیرا جاتا تھا اسے بھی کومب کہتے ہیں ۔مگر افواج پاکستان نے اس لفظ کااستعمال تفتیش کے سلسلے میں کسی جگہ کوچھان ڈالنے کیلئے کیا ہے ۔مگر اِس آپریشن میںکنگھی کا مفہوم بھی بڑی بامعنویت رکھتا ہے ۔سچ یہی ہے کہ…