پاناما ۔ ایک نئے دور کی تمہید
پاناما ۔ ایک نئے دور کی تمہید منصور آفاق یہ ان دنوں کی بات ہے جب میڈیا آزاد نہیں ہوا تھا۔ ایک ہی سرکاری ٹی وی ہوتا تھا اورخبریں جاہلیت بھری سنسر شپ سے گزر کر لوگوں تک پہنچتی تھیں۔ لوہاری گیٹ کے باہر مجھے ایک شخص ملا، کہنے لگا ’’مجھ سے کان صاف کرا لیجئے۔ میں بڑے اچھے طریقے سے کان صاف کرتا ہوں‘‘۔ میں نے غور سے دیکھا تو اس کا چہرہ مجھے جانا پہچانا لگا۔ مجھے اگلے ہی لمحے یاد آگیا کہ اس شخص کے ساتھ تو برسوں پاک ٹی ہاؤس میں بیٹھتا رہا ہوں۔ یہ پاکستان کا اچھا بھلا مشہور ادیب ہے۔ اس نے بھی مجھے…