اور پھر ملک بھر میں بجلی چلی گئی
اور پھر ملک بھر میں بجلی چلی گئی پاکستان میں مسلسل بجلی جانے کا ایک سلسلہ پچھلے پانچ سالوں میں شروع ہوا۔ کبھی لاہور کی روشنیاں گم ہوئیں، کبھی فیصل آباد میں بلیک آؤٹ ہو گیا، کبھی کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، کبھی اسلام آباد تاریک ہو گیا مگر پاکستان کے کچھ علاقے ایسے تھے جہاں بجلی جانے کا کوئی تصور نہیں تھا۔ پھر یوں ہوا کہ وہاں بھی بجلی چلی گئی۔ یک لخت پورا ملک ایک جیسا ہو گیا۔ کالا سیاہ، تیرگی سے بھرا ہوا، نیویارک کی تاریخ میں لکھا ہوا ہے ”وہ ایک رات جب نیویارک میں بجلی چلی گئی“۔ یہ 13 جولائی 1977ء کی گرم رات تھی۔…