حلف ناموں کا موازنہ
حلف ناموں کا موازنہ سپریم کورٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کسی ملک کے ساتھ وفا داری کے حلف کا ایک فوجی ڈکٹیٹر کے حلف کے ساتھ موازنہ کرکے اچھا نہیں کیا۔ ان دونوں کا بھلا کیا موازنہ ہوسکتا ہے ۔کسی دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھانے کی ہمیں آئینِ پاکستان اجازت دیتا ہے۔جب کہ کسی فوجی ڈکٹیٹر کا حلف اٹھاناخلافِ آئین ہے اور شاید آئین میں اس جرم کی سزا بھی درج ہے۔کسی دوسرے ملک کی وفاداری کے حلف میں کہیں اپنے ملک اور اس کے آئین کی وفاداری کے خلاف کوئی بات درج نہیں ہوتی جب کہ ڈکٹیٹر کی وفاداری کا حلف آئین ِ پاکستان پر عمل…