• غزالوں کے تعاقب میں . منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    غزالوں کے تعاقب میں

    غزالوں کے تعاقب میں منصورآفاق آئیے آج کچھ درختوں سے پوچھتے ہیںکچھ پرندوں کی باتیں سنتے ہیں کچھ غزالوں سے ہمکلام ہوتے ہیں۔ایک بار پہلے بھی میں اِن کی محفل میں گیا تھا۔لمبی گفتگو ہوئی تھی۔ پوچھتے تھے کہ راوی اور ستلج میںریت کیوں اڑ نے لگی ہے ۔بہتے ہوئے ٹھنڈے پانیوںپر کیاکسی آسیب کا سایہ ہو گیا ہے یا انہیں بھی بیچ دیا گیا ہے۔آج جب دوبارہ ملا قات ہوئی تو وہ بہت اداس تھے۔پیڑوں کے پتوں پر اوس کی طرح آنسوبکھرے ہوئے تھے ۔پرندوں کی آنکھوں میں مایوسیاں بھری ہوئی تھیں۔چرندوں کے چہرے سراپا سوال تھے ۔مجھ سے پوچھنے لگے کہ چھانگا مانگا کے جنگلات کون چرا لے…

  • تزئین و آرائش کا کھیل . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    تزئین و آرائش کا کھیل

    تزئین و آرائش کا کھیل منصور آفاق آج نئے سال کا پہلا دن ہے ۔آج سے ہم پھر ملک ِ پاکستان کی ترئین و آرائش کا کام نئے اندازمیں شروع کریں گے ۔ نئے ولولے کے ساتھ ۔اپنے دامن کی دھجیوں سے نئی جھنڈیاں بنائیں گے ۔اس سال کے نئے سلوگن ہونگے ۔نئی پیشن گوئیاں ہونگی ۔ نئی تمثیلیں پیش کی جائیں گی البتہ کردار وہی پرانے ہونگے وہی وزیر اعظم نواز شریف ،وہی عمران خان ، وہی سابق صدر آصف علی زرداری اوران کا فرزنِد ارجمند بلاول بھٹو۔نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی آمد کا بھی غلغلہ سنائی دے رہاہے ۔ حکومت…