وزیر اعظم کااستثنیٰ
وزیر اعظم کااستثنیٰ منصور آفاق پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئینی استثنیٰ حاصل رہا ہے۔عدالتِ عالیہ اپنی تمام تر کوشش کے باوجود بھی سوئز بنکوں میں پڑے ہوئے اربوں ڈالر تک رسائی حاصل کرنے کےلئے حکومت سے ایک خط نہیں لکھوا سکی تھی۔حتی کہ اس عمل میں ایک معصوم وزیر اعظم بھی قربان ہوگیا۔اس وقت پانامہ کیس کے روز بہ روز بدلتے ہوئے خدو خال ویسا ہی منظر پینٹ کرتے چلے جا رہے ہیں۔وکیل ِ صفائی نےکورٹ میں وزیر اعظم کے استثنیٰ کا معاملہ چھیڑ دیا ہے کہ صدر کی طرح وزیر اعظم کو بھی آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔چونکہ آئین کے…