کامران فیصل کی لاش
کامران فیصل کی لاش مشتاق بٹ پیپلزپارٹی کے بہت پرانے جیالے ہیں۔ پڑھے لکھے نہیں ہیں مگر سیاست پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان کی ملاقاتیں ذوالفقار علی بھٹو سے رہی ہیں آج کل وہ یہاں برطانیہ میں میرے پاس ہوتے ہیں اور میری غیر موجودگی میں میرے بچوں کا خیال رکھتے ہیں ان کے ساتھ اکثر پاکستانی سیاست پرگفت و شنید ہوتی رہتی ہے۔ ان سے کامران فیصل کی موت کے حوالے سے بات ہوئی تو کہنے لگے ”یہ بات تو طے ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی کی ہے“۔ میں نے حیرت سے پوچھا کہ اس کے قتل کے سلسلے میں یہ جو اتنے ثبوت مل رہے…