• شہباز شریف کے پٹھے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    شہباز شریف کے پٹھے

    شہباز شریف کے پٹھے نون لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے شہباز شریف کے” پٹھوں “سے مقابلہ کریں۔ بے شک جب تک شہباز شریف وزیر اعلی تھے ان کے پٹھے خاصے مضبو ط تھے ۔مگر اس وقت ان کے پٹھوں کی طاقت کے متعلق کوئی یقینی بات نہیں کہی جا سکتی ۔کہتے ہیں کہ پٹھوں کی طاقت کم ہونے سے ہاتھ پاؤں کمزور ہوجاتے ہیں ان کی گرفت ڈھیلی پڑ جاتی ہے ۔ایسی صورت میں قبل از وقت موت کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں ۔شہباز شریف کے پٹھوں کی کمزوری کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میانوالی سے…

  • احتیاط! آگے موڑ ہے۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    احتیاط! آگے موڑ ہے

    احتیاط! آگے موڑ ہے منصورآفاق ’ایم کیو ایم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ‘۔یقین نہیں آتاجنابِ فاروق ستار! آپ کہتے ہیں توپھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے۔ممکن ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرایم کیو ایم کا وجود ختم کرنے کی کوئی سازش کر رہی ہو مگرآثار دکھائی نہیں دیتے ۔زرداری صاحب کی اینٹیں بجاتی ہوئی بڑھکیں،بلاول بھٹو کی شور مچاتی ہوئی تنقید ،قائم علی شاہ کی گھومتی ہوئی آنکھیںکچھ اور کہہ رہی ہیں۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہنی مون پیریڈ تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ابھی تک نواز شریف نے آصف زرداری کے اِس مشورے پر کان نہیں دھرا…

  • اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟

    اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟ منصور آفاق بے شک جنرل راحیل شریف نے ’’عضب ‘‘یعنی تلوارِ محمد ی سے دہشت گردی پر بھرپور ضرب لگائی ۔بے شک انہی کے دم قدم سے کراچی کے سفاک اندھیروں میں پھر سے زندگی کے چراغ جل اٹھے ۔بے شک انہی کی فراست سے آزاد بلوچستان کی بھارت نواز تحریک تقریباًختم ہوچکی ہے ۔بے شک کاشغر سے گوادر تک بننے والی اقتصادی راہداری کے پس منظرمیں روشن ترین چہرہ اُنہی کا ہے ۔مگر اب انہوں نے جس خوفناک جنگ کا آغاز کیا ہے ۔اس میں فتح تقریباً ناممکنات میں سمجھی جاتی ہے۔یہ جو کرپشن کے خلاف جنگ ہے ۔ اِس کی تاریخ کے سینے پر…

  • قومی حکومت. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    قومی حکومت

    قومی حکومت منصور آفاق میڈم نورماایک ایسی برطانوی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے۔ایک دوست کی وساطت سے اُس سے ملاقات کےلئے آدھے گھنٹے کا وقت ملا ۔میں اپنی بیگم کے ساتھ وہاں گیا۔کارایک لمبی ڈرائیو کے بعد قدرے ویران اور نیم تاریک راستہ سے ہوتے ہوئے ایک بڑی سی مینشن نما عمارت میں داخل ہوئی۔ عمارت بظاہر کسی بھوت بنگلہ سے کم نہیں تھی ۔دیواروں پر جگہ جگہ کائی کی ہریالی تھی کسی کیتھیڈرل کی کھڑکیوں کی طرح رنگین شیشوں سے صدیوں کے دبیزپردے جیسے کبھی اٹھائے ہی نہیں گئے تھے ،…

  • نون لیگ کا گھنٹہ گھر۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    نون لیگ کا گھنٹہ گھر

    نون لیگ کا گھنٹہ گھر منصور آفاق نون لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ایک نون لیگی نے مجھے کہاکہ ہم نے بے مہر کوفیوں کو چھوڑ دیا ہے اور اب ہم سیاست کے کربلا میں تن و تنہا کھڑے ہیں ۔اس جملے میں اتنی کاٹ تھی کہ ممکن تھا کہ میرے اندر کا پتھر پگھل کر آنکھوں میں سمٹ آتامگر مجھے مولانا فضل الرحمن یاد آ گئے ۔بے شک اس وقت ڈان لیکس کے معاملہ پر ٹویٹ ،پانامہ لیکس کافیصلہ ،عمران خان کے جلسے ،پیپلز پارٹی کی ترش زبان ،وکیلوں کا احتجاج فیملی اختلافات اور چین کی جمہوریت سے عدم دلچسپی جیسے مسائل نون لیگ کی…