سرفراز کی سرفرازی
سرفراز کی سرفرازی منصورآفاق میں نے کبھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں کلمہ ء خیر نہیں کہامگر گزشتہ پانچ چھ دنوں میں کچھ ایسے مناظر دیکھے ہیں ان کی قصیدہ گوئی پر مجبور ہوگیاہوں۔ان منظروں کا تعلق عمران خان کے شہر میانوالی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلی سے ہے ۔وہ جو شہر ِ اشک و آہ ہوا کرتاتھا وہ روشنیوں اور خوشبوئوں کا نگر کیسے بن گیا۔وہ شہر جس کی پہچان ہمیشہ سے قتل و غارت تھی اسے امن کو گہوارہ کس نے بنادیا۔ میں گزشتہ ماہِ رمضان میں میانوالی آیا تھاتو اُس ایک ماہ میں اس ضلع میں 54قتل کی وارداتیں ہوئی تھیں۔پورے شہرمیں چوروں…