نوازشریف کی مجبوری
نوازشریف کی مجبوری پاکستان میں لوگ دن بہ دن غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہوتی جارہی ہے۔ تھر میں قحط کے بعد چولستان میں قحط پڑنے والا ہے ۔ایک سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ مسلسل جمہوریت پاکستان میں بہتری کے بجائے تنزلی کی طرف کیوں لے رہی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر آصف زرداری نے کہا تھا کہ جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے۔بے شک جمہوریت ڈکٹیٹروں کے خلاف ایک لپکتی ہوئی تلوار ہے۔ لوگوں کے حقوق چھیننے والوں سے لوگوں کا خوبصورت انتقام ہے لیکن وہ جو جمہوریت پانچ سال آصف زرداری کے زیر قیادت پاکستان پر…