• ہوشیار خبردار! ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    ہوشیار خبردار!

    ہوشیار خبردار! منصور آفاق آہ ۔ کئی موسم آئے اور گئے مگر حکومت نہ گئی ۔’’دیوان ِ منصور ‘‘ سے نکالی ہوئی کوئی فال بھی درست ثابت نہ ہو سکی ۔شیخ رشید کی دی ہوئی تاریخیں قہقہوں کی تاریخ بنتی چلی گئیں ۔مظہر برلاس اور میرے طوطے جھوٹ بولتے رہے ۔ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ بھی اندر سے نجم سیٹھی کی چڑیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔چکلالہ کے تمام نجومی ناکام رہے مگر بنی گالہ ابھی تک مایوس نہیں ہوا۔بہر حال یہ طے ہے کہ وقت سے پہلے حکومت کے خاتمے کی فلم فلاپ ہو گئی ہے ۔اگرچہ اس میں خاصی آئوٹ ڈور شوٹنگ بھی شامل تھی ۔غم…