دہشت گرد نسلیں
دہشت گرد نسلیں آصف ڈار کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم کے عرفان نصیر اور خالد نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ لندن میں سیون سیون سے بڑے حملے کرنا چاہتے تھے ۔رپورٹ پڑھتے ہوئے مجھے ایک دہشت گرد کی کہانی یاد آگئی ۔”اس نے کہا’ آدھی رات کے پیٹ میں ہم صحرا کے بیچ میں تھے۔وہاں کوئی روڈ نہیں تھا۔ہاں کئی سڑکیں تھیں انسانی قدموں کے نشانات کی سڑکیں“اس نے کہا ”ہم اقوام متحدہ کے انتظارمیں تھے ۔ابھی بھرے ہوئے پیٹ کی دنیاخالی پیٹ دنیا کیلئے خوراک کے تھیلے بھیجے گی ۔بھکاری نسلوں کے لئے من و سلویٰ کے تھیلے ۔۔ہم سب کی نظریں آسمان کی طرف…