نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف
نئے قائد انقلاب ۔ نواز شریف منصور آفاق یہ ایک انتہائی سنجیدہ ’’طربیہ ‘‘کالم ہے۔ برائے کرم اسے ’’طنزیہ ‘‘مت شمار کیجئے گا۔قوم کو مبارک ہوکہ اُس کی دعائیں قبول ہو گئی ہیں۔ نواز شریف ا یک انقلابی لیڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ایک نظریاتی شخص ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ انقلاب کے پروگرام کے مطابق اکتوبر میں نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونگے۔ محترمہ کلثوم نواز الیکشن جیتنے کے بعد وزیر اعظم بنا دی جائیں گی اور ان کے شوہر کی حیثیت سے ’’قائد انقلاب‘‘ ان کے ساتھ وہاں قیام فرمائیں گے۔ جیسے بھارت میں نااہل وزیر اعلیٰ لالو پرشاد اپنی بیوی کے وزیر…