پیپلز پارٹی کا تابوت
پیپلز پارٹی کا تابوت میں آ ج کل اسلام آباد میں مظہر برلاس کا مہمان ہوں۔گذشتہ رات میں کچھ جلدی سونے چلا گیا تھا۔رات کوئی گیارہ بجے مجھے عمار برلاس نے آکر جگایا کہ میانوالی سے کوئی شخصیت تشریف لائی ہے اور ملاقات کی خواہش مند ہے۔میانوالی کا نام سنتے ہی میں فوراً اٹھ کھڑا ہوا۔آخر علاقائی تعصب بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو ایک اجنبی سے نوجوان کا چہرہ دکھائی دیا ۔مظہر برلاس نے تعارف کرایا کہ یہ خالد اعوان ہیں ۔میانوالی این اے 72 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔علیک سلیک ہوئی۔ ڈاکخانے ملائے گئے اور میں نے اسے مبارک باد دیتے ہوئے…