• شہباز شریف کے پٹھے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    شہباز شریف کے پٹھے

    شہباز شریف کے پٹھے نون لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے شہباز شریف کے” پٹھوں “سے مقابلہ کریں۔ بے شک جب تک شہباز شریف وزیر اعلی تھے ان کے پٹھے خاصے مضبو ط تھے ۔مگر اس وقت ان کے پٹھوں کی طاقت کے متعلق کوئی یقینی بات نہیں کہی جا سکتی ۔کہتے ہیں کہ پٹھوں کی طاقت کم ہونے سے ہاتھ پاؤں کمزور ہوجاتے ہیں ان کی گرفت ڈھیلی پڑ جاتی ہے ۔ایسی صورت میں قبل از وقت موت کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں ۔شہباز شریف کے پٹھوں کی کمزوری کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میانوالی سے…

  • سرفراز کی سرفرازی. منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    سرفراز کی سرفرازی

    سرفراز کی سرفرازی منصورآفاق میں نے کبھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں کلمہ ء خیر نہیں کہامگر گزشتہ پانچ چھ دنوں میں کچھ ایسے مناظر دیکھے ہیں ان کی قصیدہ گوئی پر مجبور ہوگیاہوں۔ان منظروں کا تعلق عمران خان کے شہر میانوالی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلی سے ہے ۔وہ جو شہر ِ اشک و آہ ہوا کرتاتھا وہ روشنیوں اور خوشبوئوں کا نگر کیسے بن گیا۔وہ شہر جس کی پہچان ہمیشہ سے قتل و غارت تھی اسے امن کو گہوارہ کس نے بنادیا۔ میں گزشتہ ماہِ رمضان میں میانوالی آیا تھاتو اُس ایک ماہ میں اس ضلع میں 54قتل کی وارداتیں ہوئی تھیں۔پورے شہرمیں چوروں…

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور میانوالی منصور آفاق میں اس وقت میانوالی میں ہوں اور صبح وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی میانوالی میں ہونگے ۔میرا میانوالی میں ہونا بالکل اُسی طرح جس طرح مچھلی پانی میں ہوتی ہے مگر وزیر اعلیٰ کا میانوالی میں ہونا حیرت انگیز بھی ہے اور یادگار بھی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے میانوالی میں اُس جگہ آنا ہے جس کے ساتھ میری زندگی کا ایک ہولناک واقعہ وابستہ ہے ۔ نوجوانی کی بات ہے ہم پانچ دوست دریائے سندھ میں ایک کشتی پر کالابا غ سے دھن کوٹ جا رہے ہیں ۔دھن کوٹ کئی ہزارسال پہلے دریائے سندھ کے کنارے پر ایک…

  • عظیم منزل. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    عظیم منزل

    عظیم منزل منصور آفاق میانوالی میں جہاں میرا گھر ہے اس کاگرد و نواح بہت ہی مردم خیز واقع ہوا ہے ۔ میرے گھر سے کوئی سو گز کے فاصلے پر وہ عظیم منزل ہے جس میں پانچ بڑے آدمی پیدا ہوئے ۔ امان اللہ خان ایڈوکیٹ جنہوں نے اپنے وقت کے طاقتور ترین گورنرامیر محمد خان نواب آف کالاباغ کے ساتھ مقابلہ پوری پامردی سے کیا تھا۔اسی مخالفت میں نواب امیر محمد خان نے عمران خان کے والد اکرام اللہ خان کو بھی ملازمت سے برطرف کرا دیا تھا ۔یعنی عمران بھی اسی گھرکے ایک چشم و چراغ ہیں۔حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی نے بھی اِسی گھر…

  • مظہرنیازی سے عمران خان تک . منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    مظہرنیازی سے عمران خان تک

    مظہرنیازی سے عمران خان تک منصورآفاق میں سید نصیر شاہ کے لئے کلیم اللہ ملک کے میڈیکل اسٹور سے زنجی بیرس کی بوتلیں لے کر گانگوی مسجد کے زیر سایہ دانش گاہ ِ میانوالی میں جایا کرتا تھا تو کبھی کبھار آتے جاتے ہوئے ایک نوجوان سے مُلاقات ہو جاتی تھی ۔ مسجد سےمتصل گھر سید نصیر شاہ کا تھا اور مسجد کے سامنےفیروز شاہ رہتے تھے ، یہ نوجوان اُس گلی میں فیروز شاہ سے ملنے آیا کرتا تھا ۔ فیروز شاہ اور سید نصیر شاہ دونوں قریبی رشتہ دار تھے ،مگر دونوں کے درمیان تعلق واجبی سا تھا سو میرےاور اُس نوجوان کے درمیان بھی ایک واجبی سے…

  • سید نصیر شاہ , mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    سید نصیر شاہ

    سید نصیر شاہ ایک تو وہ دریائے سندھ ہے جس کی روانی موج موج پہاڑوں کا جگر چیرتی ہوئی۔۔ شیروں کی طرح دھاڑتی ہوئی۔۔آہنی چٹانوں سے ٹکراتی ہوئی۔۔ سنگلاخ زاروں میں نت نئے راستے تراشتی ہوئی۔۔ کالاباغ کے مقام پر جب کوہساروں سے باہرآتی ہے تو میانوالی کے میدانوں کی سبک خرامیاں پہن لیتی ہے۔ مگر ایک اِس سے بھی عظیم تر دریائے سندھ تھا۔وہ علم و ادب کا دریائے سندھ تھا جس کا دوسرا کنارہ آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ وہ دریا روحوں کو سیراب کررہا تھا دماغوں میں بہہ رہاتھا۔اس دریا کے میٹھے پانیوں نے زندگی کی آبیاری کی ۔اس کی سبک خرامی نے میانوالی کی تہذیب کو چلنے…