سیاست میں نمک کا استعمال
سیاست میں نمک کا استعمال یہ دو ہزار بائیس قبل از مسیح کی ایک خوشگوار صبح تھی۔ میں اور بہلول ایک قافلے ساتھ دھن کوٹ سے لہوار جا رہے تھے۔ ابھی شہر سے نکلے ہوئے ہمیں تھوڑی دیر ہوئی تھی۔ اس وقت دریائے سندھ ہمارے سامنے تھا۔ پہاڑوں کی چٹانوں سے ٹکراتی ہوئی دریاکی موجوں کے گرم خرام میں نرم روی آ رہی تھی ۔کنارے پر تھرتھراتی ہوئی کشتیاں پرسکون ہوتی جا رہی تھیں۔ ان میں سامان لاد ا جا رہا تھا۔ اونٹ اورگھوڑے بھی کشتیوں پر سوار ہونے تھے۔ دریا پر زندگی جاگ چکی تھی۔ ساحل چہک رہا تھا۔ جہاں ہم کھڑے تھے ہمارے بالکل پیچھے نمک کی کان…