ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے
ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے آج کے اخبار میں ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے کچھ خبریں اور تحریریں ایسی ہیں کہ انہیں موضوع بنانے کو جی چاہ رہا ہے۔آئیے سب سے پہلے تو نوازشریف کے فرمان پر غور کرتے ہیں ۔ فرمانروائے لاہورفرماتے ہیں”ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے اب اتحادی ہیں“۔ یہ جملہ نواز شریف کی زبان سے مجھے بڑا عجیب لگا ہے ۔میری بحث قطعاً اس بات پر نہیں ہے کہ اس معاہدے سے ڈاکٹر طاہرالقادری آصف زرداری کے اتحادی بنے ہیں یانہیں بنے۔میرا سوال تو صرف اتنا ہے کہ نواز شریف جنہوں نے آصف زرداری کے اتحادی بننے کا سلسلہ جیل سے شروع کیاتھا،آپس میں کئی…
مشورے کا شور
مشورے کا شور منصور آفاق عطاالحق قاسمی اور مجیب الرحمن شامی دو دن پہلے لندن میں نواز شریف سے ملے ۔عوامی بیان یہ ہے کہ عیادت کےلئے آئے ۔خصوصی ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں مشورے کےلئے بلایا گیا تھا ۔یہ تو خیر سب کو معلوم ہے کہ ان حالات میں وزیر اعظم نواز شریف کو کس بات کا مشورہ چاہئے ۔ان دو بزرگوں کی لندن میں مشورے کےلئے آمد سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مسلسل تذبذب کی کیفیت میں ہیں ۔انہیں مشکل فیصلوں کا سامنا ہےجہاں تک دونوں بزرگوں کے مشورے کی بات ہے تو عطاالحق قاسمی مزاجاً صلح جُو آدمی ہیں…