میں قبریں گنتے گنتے تھک گیا ہوں
میں قبریں گنتے گنتے تھک گیا ہوں منصور آفاق خبر صرف اتنی ہے کہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے مگر26 دوسرےلوگوں کے ساتھ ان کا پرسنل سیکرٹری افتخار مغل بھی شہید ہو گیا۔ افتخار مغل کی شہادت میرے لئےبہت تکلیف دہ تھی ۔ابھی تک میں اُس کے جنازے کو کندھا دینے کا حوصلہ اپنے اندر نہیں پا رہا ۔میں نے اپنے دوست تنویر حسین ملک کو فون کیا وہ بلک بلک کر رو رہا تھا ۔میں پھر کسی اور دوست کو فون نہیں کر سکا ۔ارشاد امین نے فون پر جب مجھے یہ سفاک اطلاع دی تو کافی…