• لیاری سے ہجرت . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    لیاری سے ہجرت

    لیاری سے ہجرت سپریم کورٹ نے کہاہے ”لوگ لیاری سے ہجرت پر مجبور گئے ہیں۔وقت نے اس ہجرت کی کالک صرف ہمارے چہروں پر نہیں لگائی اکیسویں صدی کے ماتھے پر بھی تھوپ دی ہے۔میں ابھی بیسویں صدی کے شہر سے اس امید کے ساتھ نکلا تھا تھا کہ اگلادیار روشنیوں اور خوشبوؤں سے بھرا ہوا ہو گامگر اس وقت مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں انسانی تاریخ کے انتہائی بد قسمت موڑ پر کھڑا ہوں۔گھور اندھیرے آنکھوں میں چبھنے لگے ہیں۔تاریکیاں دل و دماغ تک اترنے لگی ہیں۔امن ،سلامتی اور عافیت کا نگر کونسا ہے۔کون نہیں جانتاکہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسا نیت کا قتل…