مظہرنیازی سے عمران خان تک
مظہرنیازی سے عمران خان تک منصورآفاق میں سید نصیر شاہ کے لئے کلیم اللہ ملک کے میڈیکل اسٹور سے زنجی بیرس کی بوتلیں لے کر گانگوی مسجد کے زیر سایہ دانش گاہ ِ میانوالی میں جایا کرتا تھا تو کبھی کبھار آتے جاتے ہوئے ایک نوجوان سے مُلاقات ہو جاتی تھی ۔ مسجد سےمتصل گھر سید نصیر شاہ کا تھا اور مسجد کے سامنےفیروز شاہ رہتے تھے ، یہ نوجوان اُس گلی میں فیروز شاہ سے ملنے آیا کرتا تھا ۔ فیروز شاہ اور سید نصیر شاہ دونوں قریبی رشتہ دار تھے ،مگر دونوں کے درمیان تعلق واجبی سا تھا سو میرےاور اُس نوجوان کے درمیان بھی ایک واجبی سے…