• جنرل راحیل شریف ضروری ہیں. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    جنرل راحیل شریف ضروری ہیں

    جنرل راحیل شریف ضروری ہیں منصور آفاق مدنیہ منورہ میں ہونے والے خود کش دھماکے ہر مسلمان کے دل میں ہوئے ہیں ۔پورا عالم ِ اسلام کانپ گیا ہے ۔دنیا کے ڈیڑھ ارب لوگ تکلیف میں ہیں رحمت ِ دوعالمﷺ کے دروازے پر دہشت گردی ۔دہشت گردآخری حد سے بھی کچھ آگے بڑھ گئے ہیں ۔گنجائش ختم ہوگئی ہے ۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اس واقعہ کے بعد کسی کے دل میں کسی دہشت گرد کی ہمدردی کا ذرہ بھی نہیں برقرار رہ سکتا۔بلکہ آج توبہت سے دہشت گرد بھی یہ سوچ رہے ہونگے کہ جس عظیم المرتبت ہستی کے حضور صرف آواز بلند کرنےوالوں کی زندگی بھرکی نیکیاں چھن…