• صادقین کا واسطہ ہے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    صادقین کا واسطہ ہے

    صادقین کا واسطہ ہے ان دنوں مجھے پاکستانی عوام تھور کے وہ پودے لگ رہے ہیں جنہیں صادقین نے انسانی شکل عطا کر دی تھی۔ تھور کا اثر لوگوں کے نقش و نگار میں بہت نمایاں نظر آرہا ہے۔ صادقین کی پینٹنگ میں انسانی اعضاء کے مشاہدے سے تھور کے پودے کا بصری احساس ابھرتا ہے جس سے دو واضح علامتیں سامنے آتی ہیں ایک تو انسان کی نامساعد حالات کے خلاف مسلسل جنگ اور پھر فتح اور دوسری علامت اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا زوال ہے جو صادقین تھور کی خارداری اور بدصورتی کو بڑھا کر سامنے لاتے ہیں اس کا اندازہ صادقین کی اس تصویر سے بآسانی لگایا…