محرم کے بعد
محرم کے بعد منصور آفاق چین کے سوشلسٹ رہنما مائوزے تنگ نے کہا تھا ’’میرے بھائی میں دیکھ رہا ہوں ۔تم بڑے عرصہ سے یہاں اِس انتظار میں بیٹھے ہوکہ تمہارےسامنے کھڑی ہوئی دیوار گرے گی اور تم اُس کے اُس پاربسی ہوئی اُس جنت میں داخل ہو جائو گے۔تمہاری بات بالکل درست ہے وقت اُس کی جڑوں کو بوسیدہ کررہا ہے اور تاریخ اُسے اپنے ْعبرت خانہ میں سجانے کے درپے ہے ۔مگر ہم انتظار کی صبر آزما ساعتوں کے محشر سے کیوں دوچار ہیں ۔ میں دو کدالیں لایا ہوں ۔ایک تم لے لو ایک میں ۔ آئو وقت کے ساتھ ہم بھی اِس کی تباہی کا سبب…