• ایک اور الطاف حسین . منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    ایک اور الطاف حسین

    ایک اور الطاف حسین اسلام آباد میں واسع جلیل اور قمر منصور کی دعوت پر میں اور مظہر برلاس متحدہ قومی موومنٹ کی ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کاموضوع تھا اسرائیلی جارحیت اور اقوام عالم کا کردار ۔بے شمار مقرریں نے اظہار خیال کیااور آخر میں الطاف حسین نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں پر ہونے والی ظلم کے خلاف ایک نئے احتجاج ایک نئی تحریک کی بنیاد رکھی۔ میں نے بڑے غور سے ان کی مدبرانہ اور پُرجوش گفتگو سنی ۔مجھے پہلی بار الطاف حسین صرف پاکستانی قوم کے نہیں عالم ِ اسلام کے ایک لیڈر محسوس ہوئے ۔ یقین کیجئے میں ایک اور الطاف حسین سے متعارف ہوا،…

  • پابندی ضروری ہوگئی ہے۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    پابندی ضروری ہوگئی ہے

    پابندی ضروری ہوگئی ہے منصورآفاق تقریباً چوبیس سال بعد بلی تھیلے سے باہر آئی ہے۔1992میں جناح پور کے نقشے باہر آتے تھے مگران کاپوری شد و مد سے انکار کیا جاتا رہا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان چیخ چیخ کر کہتے کہ بانی ء تحریک محب وطن ہیںوہ غدار نہیں ہیں۔ ان کابھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔آخرکار2016میں قائد تحریک نے خود وہ کچھ کہہ دیا جس کا خود ایم کیو ایم کے مخلص لوگ بھی تصور نہیں کر سکتے تھے۔ ایک طرح خودمتحدہ کے قائدنے مواصلاتی طیارے پہ بیٹھ کرآواز کی لہروں سے بمباری کر دی ہے۔ اپنے ہی لوگوں پر ۔اپنے اجداد کی قبروں پر جنہوں نے…