سوالوں کی گرہ میں سوال
سوالوں کی گرہ میں سوال کیا ہمارے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اپنی تاریخ کو درست کر سکیں ۔ اپنی نسلوں کو بتا سکیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کا ذمہ دار کون ہے۔ کس طرح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کوئٹہ سے کراچی جاتی ہوئی سڑک پر ایک ٹوٹی ہوئی ایمبولینس میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔بقول محترمہ فاطمہ جناح”ایمبولینس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا تھا جس سے مکھیاں بے ہوش قائداعظم کے کھلے ہوئے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتی تھیں اور میں انہیں ہاتھ ہلا ہلا کر ہٹاتی تھی“۔کیا واقعی وہ ویران سڑک جس پرخراب ایمبولینس کھڑی تھی وہاں دور دور تک…